Tuesday 23 July 2024

یہ دنیا فانی، ابھی سے آخرت کی تیاری کریں

جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا، 
 آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، 
 اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے، 
 آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا، • آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا، 
 اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا، 
موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا، 
لوگ کہیں گے کہ dead body کہاں ہے؟
 جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،
 جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے کہ میت کو قریب کر دیں، 
 آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا، 
 مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔ 
یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے، 
آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی: 
 (1)۔ جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔
 (2)۔ آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔
 (3)۔ آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے، • لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔ 
آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا: (1)۔ حسن، (2)۔ مال، (3)۔ صحت، (4)۔ اولاد، (5)۔ آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے، (6)۔ شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی، 
 آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔ 
 یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟
 یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں: (1)۔ فرائض، (2)۔ نوافل، (3)۔ پوشیدہ صدقہ، (4)۔ نیک اعمال، (5)۔ تہجد کی نماز، (6)۔ اور اچھے اخلاق کی طرف، شاید کہ نجات ہو جائے. آج جسم میں روح ہے موقع ہے اچھائی والے کام کرو اور آگے بھیجو کل جسم ہوگا لیکن روح پرواز کر چکی ہوگی پھر افسوس اور پچھتاوے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ابھی بھی وقت ہے توبہ کرلو اور باقی زندگی رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے والے کام.. , جزاکم اللہ خیرا کثیرا ۔ اللہ ہم سب کو نیک عمل کرنے توفیق عطا فرمائے امین

No comments:

Post a Comment